پاکستانی فنکاروں کی کامیڈی بے مثال ہے،کاشف خان

کراچی: کامیڈین اداکارکاشف خان نے کہاہے کہ پاکستان میں فنکارجس اندازمیں کامیڈی کرتے ہیں اس کی مثال نہیں ملتی پڑوسی ملک میں اسکوکاپی کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ مگرافسوس ہمارے ہاں اپنے فنکاروں کوگھرکی مرغی دال برابروالی نظرسے دیکھاجاتاہے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے  بات چیت کے دوران کیا۔انکاکہنا تھا کہ پڑوسی ملک میں جواسٹریٹ تھیٹرزہوتے ہیں اس میں زیادہ ترہماری نکل کی جاتی ہے مگروہ کامیاب اس لیے ہیں کیونکہ ان کی انڈسٹری بہت بڑی ہے اورکام کرنے کے مواقع بھرپورہیں۔ ایک سوال کے جواب میں اداکارکاشف خان کاکہنا تھا کہ مجھے ہندوستان میں کام کرنے میں لطف آتاہے ہمارے جتنے بھی فنکاروہاں کام کررہے ہیں انھیں بہت عزت دی جاتی ہے اورقدرکی نگاہ سے دیکھا جاتاہے انھوں نے مزیدکہاکہ کراچی میں ماضی کے مقابلے میں تھیٹرکم ہوتاجارہاہے فنکاروں کوملکراس مسئلے پرتوجہ دینی ہوگی تھیٹرنوجوان نسل کی تربیت میں اہم کرداراداکرسکتاہے

تبصرے بند ہیں.