لاہور میں اسٹائل ایوارڈز کا انعقاد اور میرا کی انگریزی

لاہور: لاہور میں بارہویں اسٹائل ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔معروف فلمی ستاروں اور فیشن ماڈلز کی شرکت نے تقریب کو رنگین بنادیا۔ ایکسپو سینٹر میں ہونے والی تقریب میں شوبز سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فلمسٹار میرا نے انگریزی میں تقریب میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور پہلی مرتبہ صحیح انگریزی بھی بولی۔ معروف فلمسٹار حمائمہ ملک نے ایوارڈز میں پاکستانی فلموں کی کٹیگری نہ ہونے کی وجہ انڈسٹری کے بحران کو قرار دیا جبکہ اداکارہ نور کا کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصے سے آرام کررہی ہیں اس لئے انہیں بھی کسی کٹیگری میں نامزد نہیں کیا گیا۔ لاہور میں کافی عرصہ کے بعد کسی بڑے ایوارڈز شو کا اہتمام کیا گیا اور فلمی ستاروں سمیت فیشن انڈسٹری سے وابستہ افراد نے بھی اسے خوب پذیرائی دی۔

تبصرے بند ہیں.