یواین سربراہ کا پاکستان کوانتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پرزور

سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے پاکستان کو انتخابات کے بعد درپیش مسائل کے قانونی حل پر زوردیا ہے ۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پاکستانی حکام سے پاکستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ، اقوام متحدہ کے سربراہ نے پاکستانیوں پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے بعد کے تمام مسائل کو طے شدہ قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں ۔12 فروری کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے انتخابات کے بعد ہونے والے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ، انہوں نے کہا کہ کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کیا جائے جو کشیدگی کا باعث ہو۔اقوام متحدہ کے سربراہ نے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے پر زور دیا۔ترجمان انتونیو گوتریس سٹیفن ڈوجارک کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور تمام مسائل اور تنازعات کو طے شدہ قانونی طریقے کار کے ذریعے حل کرنے پر زور دیتے ہیں، “انتخابات کے بعد کی صورتحال میں انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے پاکستانی عوام کے مفاد کا مکمل احترام کیا جائے”۔سٹیفن ڈوجارک نے مزید کہاکہ پاکستانی حکام اور سیاسی رہنماؤں سے اپیل ہے کہ وہ پرسکون ماحول کو برقرار رکھیں اور ہر قسم کے تشدد کو مسترد کریں، اس سے اجتناب کریں اور کسی بھی ایسے اقدام سے گریز کریں جو کشیدگی کو بڑھا سکیں۔

تبصرے بند ہیں.