فنکاروں کو ان کے کام پر داد دینی چاہیے، ماہرہ خان

کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے کہاہے کہ اعتراضات اپنی جگہ مگرفنکاروں کوانکے کام پرداددینی چاہیے ہم اگراپنے فنکاروں کی حوصلہ افزائی نہیں کرینگے توانکے حوصلے پست ہونگے۔ ان خیالات کااظہارانھوں نے نمائندہ رائل نیوز سے بات چیت کے دوران کیاان کا کہنا تھا کہ میں نے جب انڈسٹری میں قدم رکھاتوتعریف کے ساتھ تنقیدکرنے والوں کی بھی ایک بڑی تعدادتھی مگرمیں نے اپنے کام کوچیلنج سمجھ کرکیااورڈرامہ شائقین نے مجھے پسندکیایہ میرے لیے اعزازکی بات ہے۔مائرہ خان کاکہنا تھا کہ مجھے اپنے ان سینئرزسے یہ کہنا ہے کہ وہ نوجوان فنکاروں کی سرپرستی کریں اورانکے کام پرانکی حوصلہ افزائی کریں کیونکہ فنکارکسی بھی ملک کاسفیرہوتاہے دنیامیں جہاں بھی وہ دیکھا جاتا ہے تواس کے نام کے ساتھ اس کے ملک کانام بھی منسوب ہوتاہے ایک سوال کے جواب میں اداکارہ مائرہ خان کاکہنا تھا کہ میں ان دنوں اپنے کچھ پراجیکٹ پرکام کرہی ہوں اورعوام مجھے جلداسکرین پردیکھیں گے۔

تبصرے بند ہیں.