بلوچستان بچانا ہے تومذاکرات کرنا ہونگے،اختر مینگل

اسلام آ باد: بلوچستان نیشنل پارٹی کے صدر سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ نواب اکبر بگٹی کا قتل بلوچستان کو تباہی کی طرف لے کرگیا۔ 66برس میں بلوچستان کی اہمیت کو کوئی نہیں سمجھ سکا،صوبے کو تباہی سے بچانا ہے تو مذاکرات کرنا ہوں گے۔تقریب سے خطاب کے دوران انھوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے دورمیں 65افراد لاپتہ اور79مسخ لاشیں ملی ہیں، حالات مزید خراب ہونے کا اندیشہ ہے۔نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران انھوں نے کہا کہ ملک میں عام انتخابات کے بعد آنے والی جمہوریت پر بلوچستان میں جیمرزلگے تھے اس لیے سگنل کہیں کہیں آئے اگر مسئلہ حل کرناہے تو ہمارے6مطالبات کو تسلیم کیا جائے،آپریشن میں نقل مکانی کرنے والے مری، بگٹی اورمینگل قبائل کے افراد کی واپسی اوربحالی ضروری ہے،نوازشریف بلوچستان کے ایشوکوحل کرا سکتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.