فلپائنی حسینہ ”مس ورلڈ 2013“ منتخب

جکارتہ: فلپائنی حسینہ میگان ینگ ”مس ورلڈ 2013“ منتخب ہو گئی ہیں۔ انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہونے والے ”مس ورلڈ 2013“ کے فائنل مقابلے میں دنیا بھر کی حسیناؤں نے شرکت کی جن میں سے 5 حسیناؤں کو فائنل کے لیے منتخب کیا گیا تاہم حتمی نتائج میں مس ورلڈ کا قرعہ 23 سالہ فلپائنی حسینہ میگان ینگ کے نام نکلا۔ ”مس ورلڈ 2013“ کا فائنل مقابلے دنیا کے 180 سے زائد ممالک میں دیکھا گیا جب کہ اس موقع پر مظاہروں کے پیش نظر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

تبصرے بند ہیں.