فلوریڈا: امریکی اداکارہ نیوٹون کے گھر کے باہر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

فلوریڈا میں اداکارہ و گلوکارہ اولیوا نیوٹن جوہن کے گھر کے باہر گزشتہ روز ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کے وقت اداکارہ اور ان کا شوہر جوہن ایسٹرلنگ گھر میں موجود نہیں تھے۔ ایک مقامی اخبار نے واقعے کو خود کشی قرار دیا ہے تاہم پولیس نے اس کی تصدیق کرنے سے انکار کردیا۔ نیوٹون جوہن 1978ء میں بننے والی فلم گریس میں سینڈی کا کردار اداکرنے سے مشہور ہوئیں، وہ چار مرتبہ کی گریمی ایوارڈ حاصل کرچکی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.