فلم ’’رمیا وستاویا‘‘ کی پاکستانی سینماؤں میں کامیاب نمائش

لاہور: بھارتی فلموں کے معروف ڈانسر اورکوریوگرافرپربھودیواکی بطورڈائریکٹرنئی فلم ’’رمیا وستاویا‘‘ کی پاکستانی سینماگھروں میں نمائش جاری ہے۔ ماہ رمضان میں ویسے توسینما گھروں کی رونقیں مانند پڑجاتی ہیں لیکن سرکٹ میں واقع سینما میٹروپول اورپوش علاقوں میں فلم کودیکھنے کے لیے آنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان فلم ڈسٹری بیوشن ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری اعجاز کامران، ہدایتکارشہزادرفیق، مصنف وہدایتکارپرویزکلیم، صفدرخان، جونی ملک اورفیاض خان نے میٹروپول میں فلم دیکھی۔اس موقع پرمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے فلم بینوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے فلم کی کہانی، میوزک اورفنکاروں کی پرفارمنس کو خوب سراہا۔ واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں شروتی حسن، گرش کمار، سونوسود، رندھیرکپور، پونم ڈھلوں، ستیش شاہ اورونود کھنہ شامل ہیں۔ فلم بینوں نے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ اچھی اورمعیاری فلم جب بھی سینما گھروں کی زینت بنتی ہے تواس کودیکھنے کے لیے لوگ سینماگھروں کا رخ کرتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.