غصے کی آگ میں جلتی پریتی زنٹا کوچ سے الجھ بیٹھیں

موہالی:  پے در پے ناکامیوں سے کنگز الیون پنجاب کی مالکن پریتی زنٹا کا ضبط بھی جواب دے گیا، غصے کی آگ میں جلتی بالی ووڈ ادکارہ کوچ سے الجھ بیٹھیں، سنجے بنگر کو کرکٹ کا سبق پڑھانا شروع کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کنگز الیون پنجاب کی رواں سیزن میں مسلسل ناکامیوں سے فرنچائز کی شریک مالکن پریتی زنٹا پر بھی بُرے اثرات مرتب ہورہے ہیں، چند روز قبل رائل چیلنجرز بنگلور سے میچ میں صرف ایک رن کی شکست پر ضبط کا دامن ان کے ہاتھ سے چھوٹ گیا، انھوں نے اپنی ٹیم کے کوچ سنجے بنگر کو کھری کھری سنانے کے ساتھ انھیں عہدے سے برطرف کرنے کی بھی دھمکی دی۔ پریتی کو سب سے زیادہ غصہ اہم ترین معرکے میں بیٹنگ آرڈر کے انتخاب پر تھا،اس ناکامی کے باعث ان کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخر میں موجود ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پریتی نے پلیئرز اور کوچنگ اسٹاف کی موجودگی میںسنجے بنگر کے ساتھ بدتمیزی کی۔

تبصرے بند ہیں.