کرکٹ کمیٹی کے بارے میں زبانی دعوؤں پروقارمایوس

لاہور:  کرکٹ کمیٹی کے بارے میں زبانی دعوؤں پر وقار یونس نے اظہار مایوسی کیا ہے، سابق ہیڈ کوچ کا کہنا ہے کہ میری تجاویز پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آتا، باتیں تو بہت ہو گئیں مگر اصل کام نہیں کیا جا رہا، ڈومیسٹک نظام کو درست کیے بغیر پاکستان کرکٹ میں بہتری نہیں آئے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں دکھاوے کے لیے سب کام کیے جا رہے ہیں، باتیں تو بہت ہوئیں لیکن اصل کام نہیں ہو رہا، میری موجودگی میں تجاویز پر عمل ہوجاتا تو خوشی ہوتی لیکن  ایسا ہوتا اب بھی دکھائی نہیں دے رہا،انھوں نے کہا کہ  بورڈ کو تجویز دی تھی کہ کرکٹ کمیٹی میں صرف حقیقی کرکٹرز کو ہی لانا چاہیے، مگر اس ضمن میں کوئی پیش رفت نظر نہیں آرہی، میں بار بار کہتا رہاکہ ڈومیسٹک نظام کو درست کرنے تک پاکستان کرکٹ میں بہتری نہیں آئے گی،اس ضمن میں ٹھوس اقدامات اٹھانا ہونگے، سابق کپتان نے کہا کہ مکی آرتھر جنوبی افریقہ کے کامیاب کوچ رہے۔

تبصرے بند ہیں.