بنگلادیش میں بیٹسمین نے وکٹ کیپر کو سر پر اسٹمپ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا

ڈھاکا:  بنگلہ دیش میں ایک مقامی میچ کے دوران بیٹسمین نے وکٹ کیپر کو سر پر اسٹمپ مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ واقعہ ڈھاکا میں پیش آیا جہاں 16 سالہ بابل شکدر اپنے دوستوں کے ساتھ کرکٹ کھیل رہا تھا کہ بیٹسمین کے آؤٹ ہونے پر امپائر نے گیند کو نو بال قرار دے دیا، ایسا ہی ایک گیند قبل بھی ہوچکا تھا، اس پر وکٹ کیپنگ کرنے والے بابل شکدر نے جب اعتراض کیا تو کریز پر موجود بیٹسمین طیش میں آگیا اور اس نے اسٹمپ اکھاڑ کر بابل کے سر کے عقبی حصے پر زور سے دے ماری، وہ چوٹ کی شدت سے نیچے گر گیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ بابل کو قتل کرنے والا کھلاڑی واقعہ کے بعد فرار ہو گیا ہے تاہم اس کی تلاش کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.