ہم نے بھارت سے نہیں کہا تھا بچے بھیجو،حارث کاکرارا جواب

23 جولائی بروز اتوار کو بھارت کو شکست دے کر ایمرجنگ ایشیا کپ جیتنے والے پاکستانی شاہینز کے کپتان محمد حارث نے بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا مناسب جواب دیا ہے۔پاکستان اے نے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں 128 رنز سے فتح حاصل کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر بھارتی مداحوں کی جانب سے کہا گیا پاکستان کی اس ٹیم میں تمام تجربہ کار کھلاڑی تھے جب کہ بھارت کی اے ٹیم میں سب کم عمر لڑکے تھے۔کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت اور پاکستان کی ٹیم کا کہیں سے بھی موازنہ نہیں تھا کیونکہ بھارت اے کے کرکٹرز کا انٹرنیشنل میچز کا تجربہ نہیں تھا اور پاکستان شاہینز میں سب بڑی عمر کے کرکٹرز تھے۔اب حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے ناقدین کو جواب دیا کہ ‘لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستانی ٹیم میں بڑے لڑکے تھے، ہم چھوٹے تھے تو ہم نے توبھارت سے نہیں کہا تھا نہ کہ چھوٹے بچے لے کر آؤ’۔انہوں نے کہا ‘یہ لوگ کہتے ہیں ہمیں انٹرنیشنل میچز کا تجربہ تھا، تو ایسا نہیں ہے، صائم کے پانچ میچز ہیں، میرے چھ،کامران غلام کا ایک اور طیب طاہر کے تین میچز ہیں اور یہ سب ٹی ٹوئنٹی ہیں’۔حارث نے مزید کہا ‘بھارتی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل کے 260 میچز کا تجربہ ہے، آئی پی ایل کوئی چھوٹی لیگ ہے؟ پچھلے 15 سالوں سے ہو رہی ہے’۔

تبصرے بند ہیں.