علی ظفر آج 33 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

لاہور: چھنو بوائے کے نام سے مشہور مختلف شعبوں میں الگ پہچان بنانے والے علی ظفر آج اپنی تیتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں، سماجی ویب سائٹ پرمداحوں نے ان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے,عوام نے کن خیالات کا اظہار کیا،پاکستان کے بعد بھارت میں ایک الگ پہچان بنانے والے اور چشم بدور کے سپر ہیرو علی ظفر ایج اپنی تیتیسویں سالگرہ منا رہے ہیں، علی ظفر نے گلوکاری، موسیقاری، نغمہ نگاری اداکاری، ماڈل اور پینٹرمیں اپنے دلفریب فن کا مظاہرہ کیا، گلوکارعلی ظفر انکی سالگرہ پر فیس بک اور توئیٹر پر بھی ان کے مداحوں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دئیے جا رہے ہیں، جن میں کمنٹس کرنے والے لکھتے ہیں کہ علی ظفر نے نہ صرف پاکستان میں اپنا نام روشن کیا، بلکہ بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اللہ ان کو زندگی دے اور وہ ملک کا نام روشن کرتے رہیں، علی ظفر کے فین پیج پر بھی لوگوں نے ان کو دلی مبارکباد پیش کی ہے،پاکستان کے مشہور گلوکار عاطف اسلم نے بھی علی ظفر کو مبارک باد کے پیغامات بھیجے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحتوں کا لوہا منوانے والے علی ظفر کو بے شمار ایوارڈز بھی ملے، علی ظفر کو کئی بار ایشیا کے پر کشش ترین مردوں کی فہرست میں بھی شامل کیا جا چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.