لارڈز ٹیسٹ:انگلینڈ کی ٹیم کیویز کیخلاف 232 رنز پر آؤٹ

لارڈز: انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں دوسوبتیس رنزبناکرآوٴٹ ہوگئی۔ مہمان ٹیم نے دوسرے روزکھیل کے اختتام تک چار وکٹوں پرایک سو تریپن رنزبنالئے۔لارڈزمیں کھیلے جانیوالے میچ کے دوسرے روزمیزبان ٹیم نے پہلی نامکمل اننگزایک سوساٹھ رنزچارکھلاڑی آوٴٹ سے دوبارہ شروع کی توجوئیروٹ چالیس رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ کیوی بالرزٹم ساوٴتھی اورنیل ویگنرنے صرف نورنزکے عوض چار وکٹیں حاصل کرکے انگلش ٹیم کومشکل میں ڈال دیا۔ میٹ پرائراوراسٹورٹ براڈ صفرجبکہ گریم سوان صرف پانچ رنزبناسکے۔ انگلش ٹیم پہلی اننگزمیں دوسوبتیس رنزپرڈھیرہوگئی۔ جیمی بیرسٹونے اکتالیس رنزبناکرنمایاں رہے۔ ٹم ساوٴتھی نے چاراورنیل ویگنرنے تین وکٹیں حاصل کیں۔ دو سو بتیس رنز کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے کھیل کے دوسرے دن کے اختتام تک چار وکٹوں پر ایک سو تریپن رنز بنالئے۔ روز ٹیلر چھیاسٹھ رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کین ولیمسن چوالیس اور برینڈن میکولم ایک رنز کیساتھ کریز پر موجود ہیں۔ انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کیلئے نیوزی لینڈ کو اناسی رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چھ وکٹیں باقی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.