عامر خان کو ان کی فلمی خدمات پر 24 اگست کو اعزازی ڈگری دی جائے گی

ممبئی: بالی ووڈ كے مسٹر پرفیکٹ عامر خان كو ڈاكٹر ابوالكلام آزاد یونیورسٹی 24 اگست كو ان كی فلمی خدمات كے اعتراف میں اعزای ڈگری دے گی۔ معروف اداكار كو یہ اعزازی ڈگری 24 اگست كو یونیورسٹی كے سالانہ كانووكیشن میں دی جائے گی جس کے بعد عامر خان اس یونیورسٹی سے اپنی فلمی خدمات كے عوض اعزازی ڈگری حاصل كرنے والے پہلے بھارتی فنكار بن جائیں گے۔ فلمی حلقوں نے عامر كو اس اعزاز كا مستحق قرار پانے پر مبارک باد دی ہے۔ واضح رہے كہ عامر خان مشہور كانگرسی لیڈر ڈاكٹر ابوالكلام آزاد كے پڑنواسے ہیں

تبصرے بند ہیں.