عائزہ خان ایوارڈ شو میں رو پڑیں

ٹورنٹو: پاکستان کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان ٹورنٹو میں منعقد ہم ایوارڈز شو میں ایوارڈ وصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔عائزہ خان کو بہترین اداکارہ اور عثمان خالد بٹ کے ساتھ بہترین جوڑی کے ایوارڈ کیلئے منتخب کیا گیا تھا جس کو حاصل کرنے میں وہ کامیاب رہیں، بہترین اداکارہ کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے عائزہ خوشی کے آنسوؤں پر قابو نہ پاسکیں۔عائزہ خان نے اسٹیج پر ایوارڈ وصول کرنے کے بعد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ شاید تھوڑا مشکل ہورہا ہے کام کرنا تو میں کام چھوڑ دیتی ہوں زرا گھر وغیرہ دیکھتی ہوں، لیکن جب میں ایسا سوچتی ہوں آپ لوگ مجھے ایوارڈ دے دیتے ہیں جو پھر مجھے ہمت دلاتا ہے اور مجھ سے پھر سے وہ کام کرواتا ہے جو مجھے بہت پسند ہے‘۔میرے پاس تم ہو جیسے مشہور ترین ڈرامے میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی عائزہ خان رواں سال اپنے مزاحیہ ڈرامے چُپکے چُپکے میں بےحد پسند کی گئیں اور ان کی اداکارہ کو خوب سراہا گیا۔

تبصرے بند ہیں.