شلپا شیٹھی کو فلم ’’دھڑکن‘‘نے مقبول اداکارہ بنادیا

کراچی: شلپا شیٹھی بالی ووڈ کی ان خوبصورت اداکاراؤں میں شامل ہیں کہ جنھوں نے کم فلموں میں بھی کام کرکے شہرت حاصل کی انھوں نے بیشتر فلموں گلیمرس کردار ادا کیے۔ ان کے خوبصورت لباس اور جیولری اکثر فلم بین خواتین کے لیے توجہ کا مرکز ہوتی تھی وہ ڈائیلاگ ڈلیوری اور فیس ایکسپریشن میں بھی مہارت رکھتی ہیں،شلپا شیٹھی نے ہمیشہ ان کرداروں کا انتخاب کیا جو ان پر سوٹ کرتے تھے انھوں نے بیشتر نامور فنکاروں کے ساتھ کام کرکے شہرت حاصل کی،ان کی کامیاب فلموں کا تناسب بہت زیادہ ہے8جون1975کو کرناٹک انڈیا میں پیدا ہونے والی ادکارہ شلپا شیٹھی نے16سال کی عمر میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا،انھوں 40سے زائدفلموں میں اداکاری کا مظاہرہ کیا، کم فلموں میں کام کرنے کے باوجود انھیں بالی ووڈ میں زبردست شہرت ملی انھوں نے تامل، تیلگو، کناڈا اور ہندی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،ان کی پہلی فلم ’’بازیگر‘‘ تھی جو 1993میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ فلم ’’آگ‘‘ میں انھوں نے پہلی مرتبہ لیڈنگ رول ادا کیاجو 2000میں ریلیز کی گئی تھی جب کہ 2002میں ریلیز ہونے والی فلم’’ دھڑکن‘‘ اور’’ رشتے‘‘ میں شاندار اداکاری کرکے مقبولیت حاصل کی۔ شلپا نے برٹش سیلبرٹی شو بک برادرز5سے بھی شہرت حاصل کی ،ان کی کامیاب فلموں میں’’ میں کھلاڑی تو اناڑی‘‘ 1994 میں ریلیز کی گئی۔

تبصرے بند ہیں.