شراب نوشی نے بڑے اداکارکو تباہ کردیا،دھرمیندر

ممبئ: بالی وڈ ایکشن کنگ دھرمیندر نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی شرابی نوشی کی عادت نے بڑے اداکارکو تباہ کردیا ۔ 77سالہ بالی وڈ اسٹار نے کہا ہے کہ فلم ’’یملا پگلا دیوانہ ٹو ‘‘کی ریلیز کے قریب جاکر اب مجھے پتہ چلا ہے کہ فلمسازی کیا ہوتی ہے انھوں نے کہا کہ فلم بنانے کے مراحل اب جاکر سنجیدگی سے طے کررہا ہوں ۔انھوں نے بتایا کہ’’ پھر ان دنوں میں شراب بھی نہیں پیتا‘‘اس نشہ کی عادت میرے اندر بڑے اداکار کو برباد کرچکی ہے‘ ۔انھوں نے کہا کہ اب میں بزنس (فلم میکنگ )کو سمجھتا ہوں ۔نئی فلم کے لیے ہم تینوں باپ بیٹوں نے واقعی بڑی محنت کی ہے

تبصرے بند ہیں.