آنے والی فلم ’’رانجھنا‘‘ سے بڑی امیدیں ہیں،سونم کپور

ممبئ: سونم کپور نے کہا ہے کہ مجھے اپنی آنے والی فلم ’’رانجھنا‘‘ سے کافی امیدیں ہیں۔ اس فلم کے نمایاں اداکاروں میں دھانوش اور ابھے دیول بھی شامل ہیں۔ میں نے ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’ سانوریا ‘‘ میں رنبیر کپور کے مقابل ہیروئن کے رول سے سلوراسکرین پر کیریئر کی ابتدا کی تھی۔ سونم کپور نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ تک تعلیم حاصل کی۔ مجھے رومانوی کہانیوں پر مبنی اور ادبی، دونوں طرح کی تخلیقات پسند ہیں۔ مطالعے نے مجھے وسیع النظر اور بہتر اداکارہ بنادیا ہےسونم کپور نے کہا کہ فلمی دنیا میں جیکولین فرنانڈس، اسین، کرینا اور شہلا خان میری بہت اچھی سہیلیاں ہیں۔ ان میں شہلا میرے سب سے قریب ہے۔ اور اب عمران خان اور دھانوش سے بھی میری اچھی دوستی ہوگئی ہے۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں نے اب تک جن اداکاروں کے ساتھ کام کیا ہے ان میں رنبیر کے علاوہ سب ہی شادی شدہ تھے یا پھر کسی نہ کسی اداکارہ کے ساتھ ان کی دوستی چل رہی تھی اس لیے میرا کوئی سکینڈل سامنے نہیں آیا اور میں بھی ہمیشہ اس بات کا خیال رکھتی ہوں

تبصرے بند ہیں.