سینئر فنکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا: عمائمہ

پاکستان کی معروف اداکارہ وماڈل عمائمہ ملک نے کہا ہے کہ بالی ووڈ میں کام کرتے ہوئے باصلاحیت فنکاروں اور ہدایتکاروں سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ اداکار سنجے دت اور ہدایتکار مہیش بھٹ سمیت دیگر لوگوں نے بہت رہنمائی کی ہے جس کی بدولت میرے کام میں نکھار آ رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار عمائمہ ملک نے گزشتہ روز ممبئی سے فون پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ بالی ووڈ میں مختلف کیٹگری کی فلمیں بنائی جاتی ہیں، سال میں ایک ہزار سے زائد فلمیں بنتی ہیں جن کو دیکھنے کے لیے فلم بین سینما گھروںکا رخ کرتے ہیں ۔

تبصرے بند ہیں.