آئندہ برس میوزک کنسرٹس میں بھرپور حصہ لونگی: شاہدہ منی

صدارتی ایوارڈ یافتہ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ آئندہ برس میں ملک اور بیرون ممالک ہونیوالے میوزک کنسرٹس میں بھرپور انداز سے حصہ لونگی۔ اس سلسلہ میں یورپ، امریکا اورکینیڈا میں پروگراموں کے شیڈول ترتیب دیے جا چکے ہیں۔ گفتگو کرتے ہوئے شاہدہ منی نے بتایا کہ کچھ نجی مصروفیات کیوجہ سے بیرون ممالک ہونیوالے بہت سے میوزک کنسرٹس میں پرفارمنس سے معذرت کر لی تھی لیکن اب آئندہ برس کے لیے ابھی سے شیڈول کوحتمی شکل دیدی گئی ہے۔امریکا، کینیڈا اوریورپی ممالک کے معروف شو آرگنائزرز نے مجھ سے رابطہ کیا اور اپنے پروگراموں سے آگاہ کیا جن سے دیگرمعاملات طے پاچکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.