سنجے دت کی فلم ’’پولیس گیری‘‘ کی نمائش آج ہوگی

ممبئی: بالی وڈ اسٹار سنجے دت کی آنے والی ایکشن فلم ’’پولیس گیری‘‘ کا نیا ٹریلر ریلیز سے دو دن پہلے جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم آج سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں سنجے دت پولیس افسر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے مدِ مقابل پراچی ڈیسائی جب کہ پرکاش راج بطور ولن جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ بالی ووڈ دبنگ سلمان خان مہمان اداکار کی حیثیت سے اسکرین پر آئیں گے۔’’پولیس گیری‘‘ تامل فلم کا ری میک ہے۔ واضح رہے کہ سنجے دت ان دنوں جیل میں ہیں اور انھوں نے اپنی آنے والی یہ فلم جیل ہی میں دیکھی ہے

تبصرے بند ہیں.