سنجے دت کی آزادی کے دن ختم، گرفتاری دیدی

ممبئی: بالی وڈ کے منا بھائی کی آزادی کے دن ختم ہو گئے، آج سنجے دت نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔ بالی وڈ کے کھل نائیک کو بلآخر گھٹنے ٹیکنے ہی پڑے، اور اب انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے گی۔ سنجو میاں کہتے ہیں کہ انہیں انتہا پسندوں سے جان کا خطرہ ہے۔ بالی ووڈ ایکٹرز نے سنجو بابا سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کی جلد رہائی کی امید لگائی ہے۔ سنجے دت کو بھارتی عدالت نے غیر قانونی ہتھیار رکھنے کے الزام میں پانچ سال قید کی سزا سنائی تھی اور انہیں اٹھارہ اپریل کو جیل جانا تھا تاہم سنجو بابا کی درخواست پر سپریم کورٹ نے انہیں چار ہفتوں کی مہلت دی تھی جو کہ آج ختم ہو گئی ہے اور انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.