شعیب ملک ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے اسکاٹ لینڈروانہ

لاہور: آل راوٴنڈر شعیب ملک ایک آفیشل کے ساتھ قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کرنے کے لئے اسکاٹ لینڈ روانہ ہو گئے۔ مصباح الحق کی قیادت میں چودہ کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل قومی اسکواڈ دبئی کے راستے اسکاٹ لینڈ گیا تھا مگر آل راوٴنڈر شعیب ملک اور ایک آفیشل میجر ریٹائرڈ اظہر انگلینڈ کا ویزہ بروقت نہ ملنے کی وجہ سے قومی اسکواڈ کے ساتھ نہیں جا سکے تھے۔ اب دونوں کو برطانیہ کے ویزے جاری ہو گئے ہیں اور وہ قومی اسکواڈ کو جوائن کرنے کیلئے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب لاہور سے دبئی کے راستے اسکاٹ لینڈ روانہ ہو گئے۔ اسکاٹ لینڈ اور پاکستان کے درمیان پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ سترہ مئی کو کھیلا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.