سلو بھائی کو لڑکیوں کا ان کو’’بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کرنا اچھا نہیں لگتا

ممبئی: دبنگ خان کا کہنا کہ جب لڑکیاں مجھے ’’بھائی‘‘ کہہ کر مخاطب کرتی ہیں تو اس دوران سمجھ نہیں آتا کہ کس قسم کے ردعمل کا اظہار کروں۔ سپر اسٹار سلمان خان جنہیں پیار سے سلو بھائی بھی کہا جاتا ہےکا کہنا ہے کہ لڑکیاں جب مجھے ’بھائی ‘‘ کہہ کر مخاطب کرتے ہیں تو وہ مجھے اچھا نہیں لگتا۔ انہوں نے کہا کہ میری 2 سگی اور 2 منہ بولی بہنیں ہیں جو میرے لئے کافی ہیں لہٰذا مجھے مزید لڑکیوں کا ’’بھائی‘‘ کہنا اچھا نہیں لگتا۔ دبنگ خان حال ہی میں ایک تنظیم کے ساتھ منسلک ہوئے ہیں جو بچوں کی پیدائشی دل کی بیماریوں کے حوالے سے کام کررہی ہے، اس موقع پر سلو بھائی کا کہنا تھا کہ انہیں انسانیت کی خدمت کرکے بہت سکون ملتا ہے یہی وجہ ہے کہ میں بہت سے خیراتی اداروں سے بھی جڑا ہوا ہوں، اگر ہمارے پاس پیسہ ہے تو اسے کسی انسان کی جان بچانے پر خرچ کرنا چاہئے۔ سلوبھائی نے کہا کہ بالی ووڈ کا ہر اداکار خیراتی کاموں میں حصہ لیتا ہے جس میں بعض اسے منظرعام پر لاتے ہیں جب کہ کچھ یہ باتیں صرف اپنی حد تک محدود رکھتے ہیں تاہم میرے نزدیک اگر کوئی بھی شخص ایسا کام منظرعام پر لاتا ہے تو اس میں کوئی برائی بھی نہیں۔

تبصرے بند ہیں.