سری دیوی اور جیا پرادا کی 25برس پرانی سرد جنگ کا خاتمہ ہوگیا

ممبئی………کہتے ہیں دو ہیروئنیں دوست نہیں بن سکتیں، ایسا ہی تھا سری دیوی اور جیا پرادا کے درمیان، لیکن اب ماضی کی ان دونوں ہیروینوں نے 25برس پرانی سرد جنگ ختم کرکے دوستی کرلی ہے۔ جیا پرادا اورسری دیوی نے ایک ساتھ کئی کامیاب فلمیں دیں، لیکن ان دونوں کی کبھی نہ بنی، فلم ’مقصد‘ کے سیٹ پر جتندر اور راجیش کھنہ بھی ان دونوں کی دشمنی ختم نہ کراسکے۔ ان دونوں نے سری دیوی اور جیا پرادا کو میک اپ روم میں بند کر دیا تھا، ایک گھنٹے بعد جب دروازہ کھولا تو پتا چلا کہ دونوں نے ایک دوسرے سے بات تک نہ کی، مگر اب 25سال پرانی سرد جنگ ختم ہوگئی ہے، سیاست دان امر سنگھ کے گھر پر ہونے والی تقریب میں سری دیوی اور جیا پرادا ایک دوسرے کو دیکھ کر گھل مل گئیں، دونوں نے خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ 15منٹ گذارے، کہنے والے کہہ رہے ہیں دونوں اداکارائیں اب میچور ہوگئی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.