زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 71 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے

کراچی:پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 17 ارب 71 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 اپریل 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 17 ارب 71 کروڑ 76 لاکھ ڈالر ہوگئے، ان ذخائر میں سے 12 ارب 56 کروڑ 51 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 5 ارب 15 کروڑ 25 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ 24 اپریل 2015ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 20 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کے اضافہ سے12 ارب 56 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہو گئے جو کہ گذشتہ ہفتہ کے دوران 12 ارب 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھے۔

تبصرے بند ہیں.