سال کا طاقتور ترین طوفان فلپائن میں داخل

سال کا طاقتور ترین طوفان ۔ ہیان ۔ فلپائن میں داخل ہوگیا ہے اور تباہی کی نئی تاریخ رقم کررہا ہے۔ ہیان ۔۔فلپائن کے وسطی جزیرے سے ٹکرایا ہے ۔۔لیکن اس سے پہلے ہی لاکھوں افراد یہاں سے محفوظ مقام کی طرف منتقل ہوچکے ہین ۔ پانچویں درجے کے اس طوفان کی وجہ سے دو سو پچھتر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے اور یہ طوفانی ہوائیں جہاں مکانات کی چھتوں کو اڑا کرلے جارہی ہین وہیں بجلی اور مواصلات کے نظام کو بھی درہم برہم کردیا ہے۔ سمندر میں بارہ سے پندرہ فٹ تک لہریں ساحل سے ٹکرا رہی ہین ۔ اور آبادی میں پانی داخل ہوگیا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.