شام سرحد پر دیوار بنانے کے ترک فیصلے کیخلاف کردوں کا احتجاج، جھڑپیں

انقرہ : شام سے ملحقہ ترکی کی سرحد پر دیوار اٹھانے کا منصوبہ سُن کر ہزاروں کُرد اٹھ کھڑے ہوئے اور دوران احتجاج پولیس سے بھڑگئے، ان کا کہنا تھا کہ دیوارسرحد کے دونوں طرف کی کُرد آبادی کو تقسیم کردے گی۔ انقرہ نے منصوبہ بنایا ہے کہ شام سے ملحقہ ترک سرحد پر دیوار اٹھادی جائے، جس پر کردوں نے شدید احتجاج کیا اور ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، دوران احتجاج پولیس کی جانب سے آنسو گیس شیلنگ کی گئی تو مظاہرین نے بھی پتھراؤ اور آتش گیرمادے کا استعمال کیا۔ کُرد کہتے ہیں یہ دیوار دو خاندانوں، دو بھائیوں اور کُردوں کے درمیان حائل ہوجائے گی، تمام کرد اسے روکنے کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں گے۔ جبکہ ترک حکومت کا مؤقف ہے کہ یہ دیوار اسمگلنگ، شام کی خانہ جنگی کی آگ اور کُرد عرب قبائل کے درمیان آئے دن کی لڑائی روکنے میں معاون ثابت ہوگی

تبصرے بند ہیں.