ساجد خان نے جیکولین کی جگہ ایشا کواپنی نئی فلم میں کاسٹ کر لیا

ممبئی: معروف بھارتی فلم میکر ساجد خان نے اختلافات کے بعد اپنی نئی فلم میں سری لنکن بیوٹی جیکولین فرنینڈس کی جگہ فلم “راز 3″ میں جلوہ گر ہونے والی ایشا کو کاسٹ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اسٹارز نے اختلافات کے بعد اپنے اپنے راستے جدا کرنے کا بخوشی فیصلہ کیا جس کے بعد ساجد خان نے اپنی نئی فلم “ہم شکل” میں جیکولین فرنینڈس کی جگہ ایشاکو کاسٹ کر لیا تاہم ساجد خان نے اپنی دوست کے زخموں پر کچھ مرہم رکھتے ہوئے فلم میں اہم کردار نبھانے والی تمام تینوں لڑکیوں کو بھی تبدیل کردیا ہے۔ ساجد خان گزشتہ سال اکتوبر میں جیکولین کے والدین سے بھی ملاقات کر چکے ہیں جس کے بعد وہ ممکنہ طور پر شادی بھی کرنے والے تھے تاہم اختلافات کے بعد دونوں نے باہمی رضامندی سے اپنے راستے جدا کرنے کا فیصلہ کیا، ساجد خان اور جیکولین فوری طور پرطور پر ایک ساتھ کام کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے تاہم ممکن ہے کہ مستقبل میں کسی اور فلم میں وہ ایک ساتھ کام کرتے نظر آئیں۔

تبصرے بند ہیں.