رنبیر کے ساتھ مزید کام کرنا چاہوں گی، دیپکا پڈوکون

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری بالی وڈ کی اداکارہ دیپکاپڈوکون نے کہا ہے کہ رنبیر کپور کے ساتھ کام کرکے ہمیشہ انجوائے کیا۔ دیپکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ رنبیرکے ساتھ کام کرنا ہمیشہ خوشگوار تجربہ رہا ہے،ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہوں گی۔ پڈوکون نے کہا کہ’’یہ جوانی ہے دیوانی ‘‘ کی شوٹنگ میں ہمیں فلم کی اس قدر پزیرائی کا اندازہ نہیں تھا انھوں نے کہا کہ شوٹنگ کے دوران سوچا بھی نہیں تھا کہ ان کی فلم دو ارب سے زائد کا بزنس کرکے باکس آفس پر مقبولیت کے ریکارڈ قائم کر دے گی۔

تبصرے بند ہیں.