رشی کپور نے موٹاپا کم کرنے کیلیے یوگا کی مشقیں شروع کردیں

ممبئ: بالی وڈ اداکار رشی کپور نے اپنے کیرئیر میں ایک بار پھر فلمی مصروفیات بڑھنے کے باعث اپنی صحت پر توجہ دیتے ہوئے موٹاپا اور شراب نوشی کم کرنے کی کوششیں شروع کردیں۔ ذرائع کے مطابق رشی نے موٹاپا کم کرنے کے لیے یوگا کی مشقیں شروع کردی ہیں جس کے لیے ان کی اہلیہ نیتو سنگھ ان کی بے حد معاونت کر رہی ہیں۔ 60 سالہ رشی کپور کے مطابق انھوں نے یوگا شروع کردیا ہے جس سے ان کو ذہنی سکون مل رہا ہے۔ رشی نے کہا کہ انھیں اپنی شراب نوشی کی عادت پسند نہیں اور وہ اسے ایک عرصہ سے چھٹکارا حاصل نہیں کر پا رہے تھے۔ تاہم اب انھوں نے اسے چھوڑنے کا حتمی فیصلہ کرتے ہوئے کوششیں شروع کردی ہیں۔ رشی کپور جن کی سال 2013 میں کل 13 فلمیں ریلیز ہونگی مستقبل قریب میں ان کی فلم ڈی ڈے ریلیز ہو رہی ہے۔ رشی کپور کے مطابق انھیں ایک عرصہ تک فلموں میں کام نہیں ملا تھا جس کی وجہ یہ تھی کہ ان کا ایک رومانوی ہیرو کا امیج بن گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.