Latest National, International, Sports & Business News

داڑھی نہ منڈھوانے پر سعودی کمپنی نے ملازم کو نوکری سے نکال دیا

سعودی عرب میں ایک کمپنی نے داڑھی منڈھوانے سے انکار پر اپنے ملازم کو نوکری سے نکال دیا۔ مقامی اخبار السعودی کے مطابق انجینئرنگ کے شعبے سے وابستہ محمد الانزی کا کہنا تھا کہ جب اس نے کمپنی میں ملازمت اختیار کی تو اس کے سامنے 2 شرط رکھی گئیں ایک کہ وہ سعودی لباس نہیں پہنے گا اوردوسری اپنی داڑھی کو منڈھوانا ہوگا، محمدالانزی نے کہا کہ اس نے کمپنی کی پہلی شرط توتسلیم کرلی لیکن دوسری شرط ماننے سے انکار کردیا تاہم اسے نوکری پر رکھ لیاگیا لیکن اس دوران کمپنی کا منیجر مسلسل داڑھی منڈھوانے پر زوردیتا رہا اور میرے ڈیوٹی کے اوقات بھی بڑھا دیئے گئے جب بھی میں نے اپنی داڑھی نہیں منڈھوائی تو کمپنی نے مجھے نوکری سے ہی نکال دیا۔ محمد الانزی کا کہنا تھا کہ وہ ملازمت سے نکالے جانے کے خلاف سعودی لیبرحکام سے رابطہ کرکے تمام ترصورت حال سے آگاہ کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.