نیویارک سے نئی دہلی آنے والی بھارتی ایئرلائن کے مسافر کے سینڈوچ سے کیڑے برآمد

بھارتی ایئرلائن کی بین الاقوامی پرواز کے مسافروں کو جب کھانا فراہم کیا گیا تواس کے ایک مسافر کے سینڈ وچ سے زندہ کیڑے برآمد ہوئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق نیو یارک سے نئی دہلی آنے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں سفر کرنے والے ایک مسافر کو کھانے کے لئے سینڈ وچ فراہم کیا گیا تو اس سینڈوچ میں سے کیڑے برآمد ہوئے، مسافر نے اس کی شکایت متعلقہ حکام سے کی تو انہوں نے اس کے ازالے کی یقین دہانی کراکے اسے ٹال دیا تاہم مسافر کا کہنا ہے کہ واقعےکو دو ہفتے گزرجانے کے بعد بھی اب تک ایئرلائن کے کسی بھی افسر نے نہ ہی رابطہ کیا اورنہ کسی کے خلاف کوئی کارروائی کی گئی۔ دوسری جانب ائیرانڈیا کے ترجمان پرساد راؤ کا کہنا ہے کہ ایئرلائنن اپنے مسافروں کو عالمی سطح پر مقررہ معیار کی خدمات بہم پہنچانے میں سروس یقینی بناتی ہے اور اس طرح کے واقعات کبھی کبھار ہی پیش آتے ہیں لیکن اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.