فلپائن میں 7.2 شدت کا زلزلہ، 93 افراد ہلاک، متعدد زخمی

وسطی فلپائن میں شدید زلزلے کے نتیجے میں 93 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق 8 بج کر 12 منٹ پر محسوس کیا گیا جس کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے نتیجے کم از کم 93 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ اس کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ متعدد عمارتیں ملنے کا ڈھیر بند گئیں۔ حکام کے مطابق زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاررائیوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کا مرکز جزیرہ بوہل کے قریب 56 کلومیٹر زیر زمین تھا۔

تبصرے بند ہیں.