حمیرا ارشد نے شوہر سے علیحدگی کا معاہدہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا

گلوکارہ حمیرا ارشد کو بھی شوہر کی بے اعتنائی، ظلم و ستم اور اولاد کی جدائی کے خوف نے رولا دیا۔ اداکار احمد بٹ اور گلوکارہ حمیرا کی محبت کی شادی لالچ اور ہوس میں بدل گئی۔

لاہور:پریس کلب میں پاکستان کی معروف گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے شوہر کی جانب سے لگائے گئے سنگین الزامات کے جواب میں پریس کانفرنس کی اور اشک بھری آنکھوں سے گیارہ سال قبل محبت کی ڈور سے بندھنے والے رشتے کی ناکامی کی کہانی بیان کر دی۔ حمیرا کا کہنا تھا کہ دو سال قبل احمد نے میڈیا پر آئے بغیر بچہ حمیرا کو دینے اور اس سے علیحدگی کے عوض بیس لاکھ روپے کا معاہدہ کیا پھر معافی مانگ لی مگر محبت کے رشتوں کو دولت کے ترازو میں تولنے والے نے اب پھر سے نہ صرف تین کروڑ روپے کا مطالبہ کیا بلکہ میڈیا کے روبرو انکی کردار کشی بھی کی ہے۔ حمیرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچے کی خاطر احمد بٹ کی ہر بات پر سمجھوتہ کرتی رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے علی عیسی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کر رکھا ہے جسکی بناء پر انھیں گھر سخی سرور کی کمپنی سے ہی ملا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ احمد نے سلاخیں فلم کے بعد ابھی تک کوئی فلم ایسی نہیں کی جسکا انھیں معاوضہ ملا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ احمد سے علیحدگی تو ہو چکی ہے مگر ہمیشہ کے لئے رشتہ ختم کرنے کا معاملہ اب ان کے بڑے ہی کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.