حکومتی پابندیوں کے باعث سونے کی درآمد میں کمی

حکومتی پابندیوں کے باعث سونے کی درآمد نہ ہونے کے برابر رہ گئی۔ رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران صرف تین سو ترانوے کلوگرام سونا دیگر ممالک سے منگوایا گیا۔

اسلام آباد: :وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک سونے کی درآمد میں نوے فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں سونے کی درآمد چار ہزار ایک سو اناسی کلوگرام تھی۔ سونے کی درآمد پر ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ –

تبصرے بند ہیں.