جاسوسی کرداروں پر مبنی ایکشن کامیڈی فلم ’اسپائی‘ کا نیا کلپ جاری

ہالی وڈ………جاسوسی کرداروں پر مبنی ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم اسپائی کا نیا کلپ جاری کردیا گیا ہے۔ پال فیج کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والی ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے، جو حادثاتی طور پر انڈر کور ایجنٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیتی ہے اور جرائم کی دنیا کو کھوجنے نکل پڑتی ہے۔ فلم میں جاسوس خاتون کا مرکزی کردار میلیسا میک کارتھی ادا کررہی ہیں، جبکہ دیگر فنکاروں میں جوڈ لاء، جیسن اسٹیتھم، روز بیرن، الیسن جینی، مرنڈا ہارٹ، بوبی کینیوال اور مورینا بیکارن شامل ہیں۔ پال فیج ہی کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 22مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے بند ہیں.