سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد کردی

کراچی ()سندھ ہائیکورٹ نے صولت مرزا کی پھانسی روکنے کی درخواست مسترد کر دی ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کی جا سکتی۔

سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ فلفوٹو اور جسٹس شوکت علی میمن پر مشتمل بینچ نے صولت مرزا کی پھانسی روکنے سے متعلق درخواست کی سماعت کی ۔ صولت مرزا کی اہلیہ نے جمعرات کو درخواست دی تھی کہ شاہد حامد قتل کیس ری اوپن کیا جائے اور ازسرنو تحقیقات تک اس کے شوہر کی پھانسی کی سزا موخر کی جائے ۔ صولت مرزا کی اہلیہ نے عدالت میں سپریم کورٹ کے فیصلے کی نقول بھی پیش کیں ۔ سماعت کے دوران جسٹس نعمت اللہ فلفوٹو نے ریمارکس دئیے کہ جب سپریم کورٹ نے سزائے موت کا فیصلہ برقرار رکھا ہے تو ہائی کورٹ کو پھانسی روکنے کا اختیار نہیں ، سپریم کورٹ کے فیصلے میں مداخلت نہیں کی جا سکتی۔ –

تبصرے بند ہیں.