عرب امارات میں لکڑی کی پیٹیوں میں پھلوں کی درآمد پر پابندی

دبئی……..متحدہ عرب امارات نے لکڑی کی پیٹیوں میں پھلوں کی درآمد پر پابندی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پھلوں اور سبزیوں کی سب سے بڑی مارکیٹ میں کاروبار کرنے والی 30 سے زائد بڑی کمپنیاں،تھوک فروشوں اور ریٹیلرز نے پاکستانی سفیر آصف درانی کو خط لکھا ہےجس میں پاکستانی برآمد کنندگان پر زور دیا ہے کہ وہ لکڑی کی پیٹی پر پابندی کے فیصلے پر سختی سے عمل کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پھلوں کی برآمد کے لئے ریفریجریٹر و الے کنٹینرز کا استعمال بھی لازمی قرار دیا جائے اور کھلے ہوئے کنٹینرز میں کشتیوں کے ذریعے ان کی برآمد پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

تبصرے بند ہیں.