بم دھماکے کرنیوالے ملک وجمہوریت کے دشمن ہیں، بلاول

کراچی: پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹوزرداری نے سول لائن کوئٹہ میں کیے گئے بم دھماکے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ بم دھماکے کرنے والے ملک اورجمہوریت کے کھلے دشمن ہیں۔ بلاول بھٹوزرداری نے اپنے تعزیتی بیان میں سانحے کوقومی المیہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ دہشت گرد ناحق افراد کاخون بہارہے ہیں، وہ ملک کے دشمن ہیں،ملک میں جاری دہشتگردی کے پیچھے غیرجمہوری اور بنیاد پرست سوچ رکھنے والی قوتیں ہیں تاہم ہم دہشت گردوں کو بتادینا چاہتے ہیں کہ ہم ان کی اس بزدلانہ کارروائیوں نے ہرگزڈرنے والے نہیں۔ان کے شرمناک عمل کے باعث دہشتگردی کیخلاف جنگ ختم نہیں ہوگی، انھوں نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے ورثاسے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے بلنددرجات کے لیے دعا کی جبکہ انھوں نے زخمیوں کی جلدصحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔

تبصرے بند ہیں.