بیٹی کو فرسودہ خیالات کی مالک نہیں بناناچاہتا،ٹام کروز

لاس اینجلس: ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز نے کہا ہے کہ لندن میں گھر خریدنا چاہتا ہوں جس کے لیے تلاش شروع کر دی ہے۔ اداکار ٹام کروز نے اس بات کا انکشاف اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔ وہ لندن کے علاقہ نوٹنگ ہل یا پھر ریاست جان ووڈز میں گھر لینے کے خواہاں ہیں۔ وہ یہ گھر اپنی بیٹی کے لیے خریدنا چاہتے ہیں تاکہ وہ جب بھی یورپ آئیں اپنی سات سالہ بیٹی کے ساتھ وقت گزار سکیں۔وہ یہ چاہتے ہیں ان کی بیٹی دوسرے ممالک کی روایات و ثقافت سے آشنا ہو، زندگی کے تجربات سے استفادہ کرے اور فرسودہ خیالات کی مالک شخصیت نہ بنے اور زندگی کو خوب انجوائے کرکے گزارے۔

تبصرے بند ہیں.