بھارتی اداکار شترو گھن سنہا اگلے ماہ پاکستان آئیں گے

کراچی: بھارتی اداکار شتروگھن سنہا اگلے ماہ پاکستان آئیں گے۔ شترو گھن سنہا اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ ٹیلیفون پر نمائندہ رائل سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دوستوں کی جانب سے موصول ہونے والی محبتیں مجھے پاکستان کی یاد دلاتی ہیں، اس لیے اکثر پاکستان آجاتا ہوں۔ یہاں دوستوں سے ملکر اچھا لگتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری بیٹی سوناکشی کو بھی پاکستان دیکھنے کا بہت شوق ہے خاص کر وہ کراچی اور لاہور دیکھنے کی متمنی ہے۔

تبصرے بند ہیں.