ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جیا خان نے اپنے ممبئی کے اپارٹمنٹ میں خودکشی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ جیا خان جوہو میں اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائی گئیں، جیا خان ان دنوں اپنے ذاتی مسائل کی وجہ سے خاصی پریشان رہتی تھیں اور اسی وجہ سے وہ فلم نگری سے بھی دور ہوگئی تھیں تاہم انہوں نے دوبارہ اداکاری کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور اس سلسلے میں انہوں نے فلمسازوں سے ملاقاتیں بھی شروع کردی تھی۔ واضح رہے کہ جیا خان اپنی والدہ رابیعہ کے ہمراہ برطانیہ سے بھارت منتقل ہوئی تھی۔ انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز رام گوپال ورما کی فلم ’’نشابد‘‘ سے کیا جس میں انہوں نے امیتابھ بچن کے ساتھ کام کیا۔ وہ عامر خان کی مشہور فلم ’’گجنی‘‘ اور اکشے کمار کی فلم ’’ہاؤس فل‘‘ میں بھی کام کرچکی تھیں۔
تبصرے بند ہیں.