پاکستانی گلوکارجاوید بشیرکا ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘ کیلئے گایا گیت ریلیزہوتے ہی چھا گیا

ممبئی: پاکستانی گلوکار جاوید بشیر کا بالی ووڈ کی نئی فلم ’’بھاگ ملکھا بھاگ‘‘کے لیے گایا گیت ریلیز ہوتےہی چھا گیا۔ گلوکار جاوید بشیر کے گائے گیت ’’میرایار‘‘ کی موسیقی شنکر مہادیوان، احسان نورانی اور لوئے منڈونسا نے دی ہے جب کہ گانے کے بول پروسون جوشی نے لکھے ہیں، فلم بھاگ ملکھا بھاگ بھارتی ایتھلیٹ ’’ملکھا سنگھ‘‘ کی زندگی پر مبنی ہے، فلم میں اداکار فرحان اختر اور سونم کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ 12جولائی کوفلم نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.