Latest National, International, Sports & Business News

بگ بی امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن کنگ خان کی استانی بن گئیں

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے کنگ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے بنگالی زبان پر عبور حاصل کرنے کے لئے جیا بچن کو اپنا استاد بنا لیا ہے۔ 19ویں کولکتہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ وہ پچھلے 3 سال سے اس فیسٹیول میں شرکت کررہے ہیں لیکن وہ اب تک یہاں سب سے زیادہ بولی اور سمجھی جانے والی بنگالی زبان نہیں سیکھ پائے تاہم اب وہ جیا بچن سے یہ زبان سیکھ کر آئندہ سال اس فیسٹیول میں ضرور بنگالی زبان بولیں گے تاکہ جیا بچن کو بھی اس بات کا یقین آجائے کہ میں بھی اسی شہر سے تعلق رکھتا ہوں۔ فیسٹیول کے حوالے سے کنگ خان کا کہنا تھا کہ اس فیسٹیول میں شرکت سے جو خوشی حاصل ہوتی ہے وہ ناقابل بیان ہے اور انہیں امید ہے کہ کولکتہ فلم فیسٹیول سے بھارتی فلم انڈسٹری بلندی کے نئے مقام کو چھوے گی۔

تبصرے بند ہیں.