بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے ہاں ننھی پری کی پیدائش

ممبئی: بالی ووڈ کی اداکارہ بپاشا باسو اور کرن سنگھ گروور کے ہاں آج بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بپاشا باسو اور کرن سنگ گروور نے آج صبح بیٹی کو دنیا میں خوش آمدید کہا ہے تاہم اداکار جوڑی کی جانب سے اب تک اس کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔اداکارہ نے کچھ ماہ قبل تصدیق کی تھی وہ جلد والدین بننے والے ہیں اداکارہ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں لکھا کہ ’ایک نیا وقت، ایک نیا مرحلہ، ایک نئی روشنی ہماری زندگی میں شامل ہونے جارہی ہے جس نے ہمیں پہلے سے زیادہ مکمل بنادیا‘۔یاد رہے کہ انہوں نے لکھا تھا کہ ’ہم نے یہ زندگی انفرادی طور پر شروع کی اور پھر ہم ایک دوسرے سے ملے اور دو ہوگئے، جلد ہی ہم دو سے تین ہونے والے ہیں‘۔یاد رہے کہ بپاشا اور کرن 2016 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے کرن سنگھ کی بپاشا سے دوسری شادی ہے جبکہ انکی پہلی اہلیہ اداکارہ جنیفر ونگٹ سے اُن کا ایک بیٹا بھی ہے۔

تبصرے بند ہیں.