بالی وڈ اداکارسلمان خان کو بھی سیلفی کا بخار چڑ گیا

ممبئی…….بالی ووڈ کے دبنگ سلمان خان کو بھی سیلفی کا بکار چڑ گیا ہے جس کا اندازہ ان کی آنے والی نئی ایکشن رو مینٹک بالی ووڈ فلم بجرنگی بھائی جان کے ریلیز کیے گئے پہلے گانے چل بیٹا سیلفی لے لے رے میں دیکھا جا سکرا ہے۔فلم کے اس دھماکے دار گانے کی ویڈیو میں سلمان خان اپنے ساتھی ڈانسرز اور بچوں کے ساتھ مو بائل سے سیلفیاں لینے میں مصروف ہیں۔بجرنگی بھائی جان میں ہمیشہ کی طرح سلمان خان اس بار بھی نہ صرف ایکشن میں نظر آئیں گے بلکہ ایک پاکستا نی بچی کے محافظ کے روپ میں بھی دکھائی دینگے۔کبیر خان کی ہدایات میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک پاکستا نی لڑکی کے گر د گھو م رہی ہے جو بھارت میں اپنے والدین سے بچھڑ جا تی ہے اور کسی کی مدد کے بغیر اس کا واپس جا نا نا ممکن ہو جاتا ہے۔بجر نگی بھائی جان یعنی سلما ن خان اس بچی کے محافظ بن کر اسے خیریت سے واپس اس کے والدین کے پاس پا کستان پہنچانے کیلئے سر گرم ہو جاتے ہیں ۔اس فلم میں سلمان خان کے ساتھ کر ینہ کپور خان اور نواز الدین صدیقی بھی اہم کر دار ادا کر ہے ہیں جسے اس چھوٹی عید پر دنیا بھر میں عام نمائش کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.