اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے بجٹ کو امیروں کا بجٹ قرار دے

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے مالی سال 16-2015 کے بجٹ کو امیروں کا بجٹ قرار دے کر مسترد کر دیا۔ کہتے ہیں کہ قوم کو بجٹ تقریر سے مایوسی ہوئی۔

اسلام آباد: ( پارلیمنٹ میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ بجٹ تقریر میں حکومتی کارکردگی کی تعریف کی گئی۔ پوری تقریر میں صرف ٹیکس بڑھانے کی باتیں سننے کو ملیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط پر بجٹ پیش کیا گیا۔ جہازوں کے پرزے سستے کرنے سے عام آدمی کا کیا فائدہ ہوگا۔ یہ بجٹ امیر طبقے کا ہے غریب کے لئے بجٹ میں کچھ نہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.