اچھا کردار ملا تو تامل فلم ضرور کروں گا، ہریتک

بالی ووڈ اداکار ہریتک روشن نے تامل فلموں میں کام کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ ہریتک نے کہا کہ بالی ووڈ کیطرح ساؤتھ ہندی فلم انڈسٹری کی بھی مقبولیت بڑھ رہی ہے، ان کی فلم ’’کرش تھری‘‘ کو صرف ہندی زبان میں ہی نہیں بلکہ تامل سمیت دیگر زبانوں میں بھی ریلیز کیا گیا جس پر انھیں بیحد پذیرائی ملی اور لوگوں نے پیار کے جذبات کا اظہار کیا۔ وہ بھی تامل فلموں میں کام کر کے مداحوں سے اپنے پیار کا اظہار کرنا چاہتے ہیں، تامل فلم میں اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو ضرور قبول کرونگا۔

تبصرے بند ہیں.